صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی شہریوں کی میتوں کی وطن منتقلی کے انتظامات کیے جارہے ہیں، پاکستانی شہریوں کی میتیں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا پہنچ گئی ہیں۔

ایتھوپین ایئرلائنز کا عملہ تابوتوں اور میتوں کی ضروری تیاری کا جائزہ لے رہا ہے۔ کراچی جانے والی پرواز میں میتوں کی روانگی کی حتمی منظوری دی جائے گی۔
جرمن خاتون بن کر شہریوں سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والا گینگ گرفتار
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر متعلقہ حکام میتوں کی جلد منتقلی کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزیراعظم نے کاشف عمر، احمد انصاری اور رفیع اللہ کی میتیں لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
وزیراعظم نے گزشتہ روز مرحوم کے بیٹے اذہان کاشف سے فون پر گفتگو اور تعزیت بھی کی تھی۔



