پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے مختص کیا جائے گا، جبکہ پی سی بی نے دستخط شدہ خصوصی فین شرٹس کی نیلامی کا اعلان بھی کیا ہے۔
راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، چور کھڑکی دروازے سمیت لاکھوں کا سامان لے گئے
پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کے دستخط شدہ شرٹس نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے، جس سے حاصل ہونے والی رقم چھاتی کے کینسر سے متاثرہ خواتین کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق نیلامی کا مقصد ان خواتین کی مدد کرنا ہے جو علاج کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتیں۔ اس اقدام کے ذریعے شائقین کو خصوصی شرٹس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتی انسانی جانیں بچانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع بھی ملے گا۔



