اداکارہ اور سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

اداکارہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ ایک تقریب کے دوران پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
پاکستان میں انفلوئنزا ویکسینز کی عدم دستیابی کی وجہ سامنے آگئی
ایمن سلیم نے اس موقع پر کہا کہ وہ بچپن سے ہی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہت بڑی مداح رہی ہیں۔ ان کے خیال میں ہر وہ لڑکی شہید بے نظیر بھٹو سے متاثر ہے جس نے محترمہ کی زندگی کو دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ خوشی اور فخر کی بات ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بننے جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر یہ محض ایک سیاسی فیصلہ نہیں، بلکہ ایک وعدہ ہے جو وہ اپنے ملک اور عوام کے ساتھ کرنا چاہتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نیک نیتی اور پورے خلوص کے ساتھ اپنے ملک کے لیے کام کریں گی۔



