سی سی ڈی نے غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ملزم احمد تنویر کو لاہور کی عدالت سے حراست میں لے لیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم احمد تنویر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم تفتیش میں شامل نہیں ہو رہا۔
عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو کمرہ عدالت میں ہی تفتیش میں شامل کیا جائے۔ اس موقع پر ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ غیر ملکی خاتون نے بیان دیا ہے کہ تنویر وہ شخص نہیں ہے جس کے خلاف اس نے الزام عائد کیا تھا۔
مکہ دفاعی معاہدے کی کوئی خفیہ نکات نہیں: ترجمان دفتر خارجہ
عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 27 اکتوبر تک توسیع کردی۔ دوسری جانب احاطہ عدالت میں پولیس اور ملزم کے ساتھیوں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس دوران دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر تشدد بھی کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کے ساتھیوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
لاہور میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی آذربائیجان کی خاتون نے ملزم کو بے قصور قرار دے دیا۔
متاثرہ خاتون ڈیانا نے اپنے نئے ویڈیو بیان اور سفارت خانے کے ذریعے بھجوائی گئی دستاویز میں ملزم احمد تنویر کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے سے احمد تنویر کا کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا پہلا بیان دباؤ میں آکر دیا تھا اور وہ عدالت میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروانا چاہتی تھیں، تاہم انہیں بتایا گیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور زبردستی پاکستان سے بھیج دیا گیا۔
خاتون نے مزید کہا کہ وہ ملزم محسن اور عزیر کو بھی معاف کرتی ہیں اور اس معاملے کو مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتیں۔
دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے کہا ہے کہ غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں سوشل میڈیا پر متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کروا کر تفتیش کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کے مطابق متاثرہ لڑکی کا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان پہلے ہی عدالت میں ریکارڈ ہوچکا ہے۔
پنجاب حکومت نے آذربائیجانی خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کو خود آگے بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ زیادتی کے ایک حالیہ مقدمے میں ملزم کے خاندان کی جانب سے متاثرہ خاتون کو ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔



