راولپنڈی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات پیش آئی ہے، جس میں چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں واقع ڈھوک امب میں راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات ہوئی۔ اس واقعے کا مقدمہ سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکریٹری طیب فضل کی درخواست پر تھانہ جاتلی میں درج کرلیا گیا ہے۔
ڈیانا مبینہ زیادتی کیس: سی سی ڈی نے ضمانت پر رہا ملزم کو عدالت سے حراست میں لے لیا
ایف آئی آر کے مطابق رہائش گاہ سے 3 ایئر کنڈیشنر، 2 دروازے، 2 کھڑکیاں، قالین، کراکری، آرائشی اشیاء اور گھاس کاٹنے والی مشین چوری کی گئی۔ واقعے کے بعد رہائش گاہ کے مختلف مقامات پر تالے ٹوٹے ہوئے بھی پائے گئے۔
پیپلز پارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے، راجہ پرویز اشرف۔
مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر تعینات گھریلو ملازم مبینہ طور پر غائب ہے۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے مطابق مذکورہ ملازم گزشتہ رات سے وہاں موجود نہیں اور اس کا موبائل فون بھی بند ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چوری ہونے والے سامان کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔



