کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستان کی ویمن باکسر فاطمہ زاہرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اسکاٹ لینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں خواتین کی 60 کلوگرام کیٹیگری میں فاطمہ زاہرہ نے لیسوتھو کی باکسر کو ناک آؤٹ کر کے کامیابی اپنے نام کی۔
ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں بارشوں کے بعد ندی نالے بپھر گئے
مقابلے کے دوران فاطمہ زاہرہ کی واضح برتری کو دیکھتے ہوئے ریفری نے فائٹ روک دی اور پاکستانی باکسر کو فاتح قرار دے دیا۔
کوارٹر فائنل مرحلے میں فاطمہ زاہرہ کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی باکسر جارڈن ولسن سے ہوگا۔