برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امتحانی پرچے لیک ہونے اور بدانتظامی کے واقعات نے بی جے پی حکومت کی کمزور انتظامی گرفت کو نمایاں کر دیا ہے، جبکہ طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے کے باوجود مودی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
بھارتی صحافی نیہا پونیا کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے دور میں 152 امتحانی پرچے لیک ہونے کے باعث ساڑھے 7 کروڑ طلبہ متاثر ہوئے ہیں۔
اگر سعودی عرب معاہدہ ابراہیمی میں شامل نہ ہوا تو اس کیساتھ جوہری معاہدہ نہیں کریں گے: ٹرمپ کا اعلان
عالمی جریدے الجزیرہ کے مطابق بی جے پی کا گزشتہ 12 سال سے قائم سوشل میڈیا کنٹرول اب مودی حکومت کے خلاف نوجوانوں کی آواز میں تبدیل ہو رہا ہے، جبکہ مودی نواز میڈیا میں مسائل کو نظر انداز کیے جانے کے بعد نوجوانوں نے اپنی آواز بلند کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا سہارا لیا ہے۔
بھارتی جریدے دی وائر کے بانی سدھارتھ وردراجن کے مطابق گودی میڈیا مودی حکومت کی حمایت کرتا ہے جبکہ نوجوانوں کو درپیش مسائل کو نظر انداز کر رہا ہے۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت احتجاج کے دوران پیلٹ گنز کے استعمال سے انکار کرتی رہی، تاہم متاثرہ طلبہ نے حقائق سامنے لا دیے۔