Gas Leakage Web ad 1

ازبکستان نے قازقستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

0

کاوا مینز والی بال چیمپیئن شپ کے دوسرے روز ایک اور سنسنی خیز مقابلہ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں قازقستان اور ازبکستان کے درمیان فتح کے لیے آخری پوائنٹ تک زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ اعصاب شکن میچ میں ازبکستان نے فیصلہ کن پانچویں سیٹ میں قازقستان کو شکست دے کر یادگار کامیابی اپنے نام کر لی۔

Gas Leakage Web ad 2

قازقستان نے پہلا سیٹ 19-25 سے جیت کر برتری حاصل کی، تاہم ازبکستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے دوسرا سیٹ 22-25 سے اپنے نام کر لیا۔ تیسرے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، لیکن قازقستان نے 27-29 سے کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر سبقت لے لی۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت انٹرنیٹ سروسز کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
ہار نہ ماننے والے ازبکستان نے چوتھے سیٹ میں 24-26 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقابلہ فیصلہ کن مرحلے میں پہنچا دیا۔ آخری سیٹ میں دونوں ٹیموں نے ہر پوائنٹ کے لیے بھرپور جدوجہد کی، تاہم ازبکستان نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے 14-16 سے کامیابی سمیٹی اور پانچ سیٹوں پر مشتمل اس سنسنی خیز میچ کا فاتح بن گیا۔

کاوا مینز والی بال چیمپیئن شپ کے دوسرے روز مسلسل کانٹے دار اور ہائی وولٹیج مقابلوں نے ٹورنامنٹ کا جوش مزید بڑھا دیا، جبکہ ازبکستان کی یہ شاندار فتح ایونٹ کی یادگار کامیابیوں میں شامل ہو گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.