Gas Leakage Web ad 1

بین سٹوکس ریٹائرمنٹ ویڈیو پر آئی سی سی نے وضاحت مانگ لی

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ بین اسٹوکس کی ڈریسنگ روم میں ریٹائرمنٹ سے متعلق تقریر کی ویڈیو ٹیسٹ میچ کے اختتام سے پہلے نشر کی گئی، جو آئی سی سی کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

آئی سی سی کے بیان کے مطابق میچ کے دوران ڈریسنگ روم کی آڈیو یا ویڈیو جاری کرنا قوانین کے منافی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ڈریسنگ روم کی ریکارڈنگ اور ویڈیو نشر کر کے آئی سی سی کے قواعد کی خلاف ورزی کی۔

آئی سی سی کے مطابق بین اسٹوکس نے کھیل شروع ہونے سے قبل ساتھی کھلاڑیوں کو اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے خطاب کیا تھا۔

آئی سی سی نے واضح کیا کہ ڈریسنگ روم میں ریکارڈ کی گئی کسی بھی ویڈیو کو ٹیسٹ میچ کے اختتام سے پہلے نشر نہیں کیا جا سکتا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.