Gas Leakage Web ad 1

کراچی پورٹ نے کنٹینر ہینڈلنگ کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

0

کراچی پورٹ نے مالی سال کے اختتام سے قبل 26 لاکھ 51 ہزار سے زائد ٹی ای یو (TEUs) کنٹینرز ہینڈل کر کے ملکی تاریخ میں نئی ریکارڈ سطح حاصل کر لی ہے، جس کے بعد اسے پاکستان کی سب سے بڑی کنٹینر ہینڈلنگ بندرگاہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی ٹی اے کی ڈیجیٹل سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے اہم ایڈوائزری جاری

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ یہ کامیابی کراچی پورٹ پر کاروباری برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کے مطابق ریکارڈ کنٹینر ہینڈلنگ بحری شعبے کی کارکردگی اور ترقی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی پیش رفت کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کے افسران اور عملے کی محنت کا نتیجہ ہے، اور پاکستان کی شپنگ و لاجسٹکس صلاحیت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کا ہدف پاکستان کو خطے میں ٹرانس شپمنٹ اور لاجسٹکس حب کے طور پر ترقی دینا ہے۔

چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ایڈمرل شاہد احمد کے مطابق بندرگاہ پر اصلاحات اور جدید انفراسٹرکچر کے باعث کارگو ٹریفک میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ کراچی پورٹ ملکی معیشت اور بحری تجارت میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.