Gas Leakage Web ad 1

چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق

0

یقیناً آپ بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہیں اکثر و بیشتر اچانک کچھ میٹھا کھانے کی طلب ضرور ہوتی ہے۔ چینی کا استعمال موجودہ عہد میں عام ہے اور اس کی زیادہ مقدار مختلف امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ مگر اس سے مکمل دوری بھی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کویت کے ڈاسمان ڈائیبیٹس انسٹیٹیوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی کا استعمال مکمل طور پر روک دینا اتنا فائدہ مند نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق چینی سے مکمل اجتناب معدے اور میٹابولک صحت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔

عمران اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے جنہیں کم چکنائی والی ایسی غذا دی گئی جس میں چینی شامل نہیں تھی۔ اسی طرح ایک دوسرے گروپ کو بھی کم چکنائی والی غذا دی گئی جس میں چینی موجود تھی۔

16 ہفتوں تک دونوں گروپس کو یہ غذائیں دی گئیں اور اس دوران دیکھا گیا کہ چینی سے مکمل پرہیز انسولین حساسیت، میٹابولک ہارمونز کی گردش، گلوکوز کی سطح، آنتوں کے بیکٹیریا اور جگر و آنتوں کی سوزش پر کیا اثر ڈالتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ چینی سے مکمل دور رہنے والے چوہوں میں کئی منفی اثرات سامنے آئے۔ ان میں گلوکوز کنٹرول متاثر ہوا، انسولین مزاحمت میں اضافہ ہوا، آنتوں کے بیکٹیریا کا توازن بگڑ گیا، آنتوں میں سوزش بڑھ گئی اور جگر میں چربی جمع ہونے کا خطرہ بھی بڑھ گیا۔

محققین کے مطابق نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ خوراک سے چینی کو مکمل طور پر ختم کرنا میٹابولک اور آنتوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نتائج متوازن غذائی انتخاب کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں تاکہ نظامِ ہاضمہ اور مدافعتی نظام بہتر طور پر کام کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے اس بات کا تفصیلی جائزہ نہیں لیا گیا تھا کہ چینی کو مکمل ترک کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ محققین کے مطابق یہ نتائج مستقبل میں غذائی سفارشات کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.