کٹھمنڈو: نیپالی کوہ پیما داوا شرپا ماؤنٹ ایورسٹ پر چھ روز تک لاپتا رہنے کے بعد زندہ مل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق داوا شرپا کے اہلِ خانہ نے انہیں مردہ سمجھتے ہوئے آخری رسومات کی تیاریاں بھی شروع کر دی تھیں، تاہم وہ چھ دن بعد زندہ حالت میں مل گئے۔
ایشین گیمز: ریسلنگ فائنل میں عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
داوا شرپا نے بتایا کہ انہوں نے برف پوش پہاڑ پر چھ دن برف چبا کر اور جیب میں موجود چاکلیٹس کھا کر گزارے۔ ان کے مطابق وہ لاپتا نہیں ہوئے تھے بلکہ آکسیجن سلنڈر خالی ہونے کے باعث پیچھے رکنے پر مجبور ہو گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت داوا شرپا کا کٹھمنڈو کے ایک اسپتال میں علاج جاری ہے، جہاں انہیں ڈی ہائیڈریشن، فروسٹ بائٹ اور ایک ٹوٹی ہوئی ہڈی کے باعث طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال دنیا بھر سے سیکڑوں کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹی Mount Everest کو سر کرنے کے لیے Nepal کا رخ کرتے ہیں، تاہم اس مہم جوئی کے دوران متعدد افراد جان کی بازی بھی ہار جاتے ہیں۔