Gas Leakage Web ad 1

انسٹاگرام اکاؤنٹس خطرے میں، میٹا کا اے آئی چیٹ بوٹ ہیکرز کا معاون بن گیا

0

میٹا کی جانب سے متعارف کرایا گیا مصنوعی ذہانت پر مبنی سپورٹ چیٹ بوٹ، جو فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے بند اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے بنایا گیا تھا، اب خود ایک بڑے سیکیورٹی خدشے کی وجہ بن گیا ہے کیونکہ رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے اسی نظام کو اکاؤنٹس پر قبضہ کرنے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میٹا نے دسمبر 2025 میں یہ مصنوعی ذہانت والا معاون اس مقصد کے لیے متعارف کرایا تھا کہ اکاؤنٹ ریکوری کا عمل تیز اور آسان بنایا جا سکے، تاہم سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اس ٹول نے غیر متوقع طور پر ہیکرز کے لیے بھی راستے کھول دیے ہیں۔ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ بعض صورتوں میں یہ نظام انسٹاگرام اکاؤنٹس تک رسائی کے عمل کو بہت آسان بنا دیتا ہے، حتیٰ کہ دو مرحلہ تصدیق کے باوجود بھی۔

نورمقدم قتل کیس: سپریم کورٹ سے ظاہر جعفر کی نظر ثانی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار

یہ انکشاف ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر موجود متعدد سیکیورٹی ماہرین نے کیا ہے، جن کے مطابق اس طریقۂ ہیکنگ سے متعلق تفصیلات، اسکرین شاٹس اور ویڈیوز ٹیلیگرام پر بھی زیرِ گردش ہیں۔ ان رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز مصنوعی ذہانت والے چیٹ بوٹ کو ہدایت دیتے ہیں کہ کسی مخصوص اکاؤنٹ سے منسلک ای میل ایڈریس تبدیل کیا جائے، جس کے بعد پاس ورڈ ری سیٹ کے ذریعے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر لی جاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹیلیگرام پر مارچ سے اس خامی پر بحث جاری تھی، تاہم اب اس کے عملی استعمال کے شواہد سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔ میٹا کے ایک عہدیدار اینڈی اسٹون نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی اس مسئلے کو درست کرنے پر کام کر رہی ہے اور متاثرہ اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔

تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ سیکیورٹی کمزوری کس طرح پیدا ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ہیکرز نے ممکنہ طور پر یہ طریقہ اس انداز سے استعمال کیا کہ مصنوعی ذہانت والا چیٹ بوٹ اکاؤنٹ ہولڈر کی لوکیشن کی بنیاد پر سپورٹ ایکٹیویٹ کرتا ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وی پی این کے ذریعے لوکیشن میچ کر کے نظام کو گمراہ کیا گیا۔

اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس خامی کے ذریعے کتنے اکاؤنٹس متاثر ہوئے ہیں، تاہم رپورٹس کے مطابق کئی اہم اکاؤنٹس بھی اس حملے کی زد میں آئے، جن میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا وائٹ ہاؤس انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.