Gas Leakage Web ad 1

کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: احسن اقبال

0

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ این ایف سی فارمولے کے تحت صوبوں کے ساتھ وسائل کی تقسیم کے باعث وفاق کو مالی مسائل کا سامنا ہے، جبکہ اہم قومی اور اسٹریٹجک منصوبوں کی تکمیل بھی مشکل ہو جاتی ہے۔

ایشین گیمز: ریسلنگ فائنل میں عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کی بات نہیں کر رہی، بلکہ یہ تجویز ہے کہ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے افراد کو ان کے متعلقہ صوبے ادائیگیاں کریں، کیونکہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد غربت کے خاتمے سے متعلق پروگرام صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہیں۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ کراچی کو وفاقی انتظام میں لینے سے متعلق کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.