Gas Leakage Web ad 1

لاہور ہائیکورٹ کمسن بچے سے بدفعلی کے مقدمے میں مجرم کی عمر قید کی سزا برقرار

0

لاہور ہائیکورٹ نے ملتان بینچ کی جانب سے کمسن بچے سے بدفعلی کے مجرم کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

عدالت نے بین الاقوامی میڈیکل ریسرچ اور بدفعلی کے بعد ذہنی کیفیت سے متعلق ریسرچ پیپرز کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا۔

یہ فیصلہ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس امجد رفیق نے مجرم امتیاز کی اپیل پر جاری کیا۔

ملک میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ، کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے مجرم امتیاز کو عمر قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا درست قرار دی گئی ہے۔ مجرم امتیاز حسین کے خلاف تھانہ بہاولپور پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مدعی کے مطابق وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ میلسی گئے ہوئے تھے، جبکہ گھر پر ان کا ایک بیٹا موجود تھا۔ واپسی پر انہوں نے ملزم کو اپنے بیٹے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے دیکھا۔

فیصلے کے مطابق ملزم نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی مٹھائی کی دکان ہے اور بچہ اس کی کیش دراز سے پیسے لے کر بھاگ رہا تھا، جس پر اس نے اسے مارا اور اس پر جھوٹا الزام لگایا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ میڈیکل اور فرانزک رپورٹس ملزم کے خلاف ہیں اور اسے شک کا فائدہ نہیں دیا جا سکتا، لہٰذا ٹرائل کورٹ کی سزا برقرار رکھی جاتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.