Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران، ایک لیٹر پیٹرول، ڈیزل 500 روپے میں فروخت ہونے لگا

0

بلوچستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے بحران کے باعث ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کوئٹہ میں ایندھن کی قلت کے سبب متعدد پیٹرول پمپس بند ہیں جبکہ جو پمپس کھلے ہیں وہاں شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ اس صورتحال کے باعث عوام کو شدید مشکلات اور ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔

امریکا سے رابطےمنقطع نہیں ہوئے: ایرانی وزیر خارجہ کی تصدیق

صوبے کے اندرونی علاقوں میں بحران مزید سنگین ہو گیا ہے، خصوصاً نوشکی، خاران اور لورالائی میں فی لیٹر قیمت 500 روپے تک جا پہنچی ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر قیام الدین آغا کے مطابق شکار پور سے پیٹرول کی فراہمی میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور آئندہ ایک دو روز میں صورتحال معمول پر آنے کی توقع ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق ایرانی پیٹرول کی سپلائی بند ہونے سے پمپس پر رش میں اضافہ ہوا ہے، تاہم آج کوئٹہ کے پیٹرول پمپس کو تقریباً چھ لاکھ لیٹر پیٹرول فراہم کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.