Gas Leakage Web ad 1

ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

0

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی جانب سے ایک خصوصی ڈیسک کے قیام کے لیے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اور زونل ڈائریکٹرز کو باقاعدہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکام کا کہنا ہے کہ اس ڈیسک کے ذریعے 6 مختلف اہداف سے متعلق اقدامات کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی، جو ممکنہ طور پر رواں سال کی آخری سہ ماہی میں ایف اے ٹی ایف کی باہمی جائزہ رپورٹ میں پیش کی جائیں گی۔

اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ

مزید بتایا گیا ہے کہ احکامات میں تمام ونگز اور زونز کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق ٹاسک پر مکمل عمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جبکہ نامزد فوکل پرسن کے ذریعے ان احکامات پر 7 روز کے اندر عمل درآمد کرکے رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ایف اے ٹی ایف ڈیسک کے لیے 7 ٹی او آرز پر مبنی پروفارما بھی احکامات کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے دیے گئے اہداف پر ایف آئی اے سمیت تمام متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لازمی عمل درآمد کرنا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.