Gas Leakage Web ad 1

کراچی میں ہونیوالے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی نئی تاریخوں کا اعلان

0

کراچی میں ہونے والے آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کا فیصلہ حالیہ اجلاس میں پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان، وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری اسپورٹس سندھ منور علی مہیسر کے درمیان مشاورت سے کیا گیا۔ ابتدائی طور پر یہ ٹورنامنٹ یکم سے تیرہ دسمبر دو ہزار پچیس تک شیڈول تھا، مگر اسی دوران نیشنل گیمز کے انعقاد کی وجہ سے تاریخیں تبدیل کی گئیں تاکہ سکیورٹی اور انتظامی مسائل سے بچا جا سکے۔ نیشنل گیمز میں سات ہزار سے زائد کھلاڑی، آفیشلز اور عملہ شریک ہوگا، جبکہ کرکٹ ورلڈ کپ میں بارہ ممالک کی ٹیمیں شامل ہوں گی جن میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، ہانگ کانگ، زمبابوے، کینیڈا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور ریسٹ آف دی ورلڈ شامل ہیں۔ تمام ٹیموں کو اس تبدیلی سے متعلق اعتماد میں لے لیا گیا ہے اور پی وی سی اے نے ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم کے میچز فلڈ لائٹس میں ہوں گے، جو براہ راست نشر کیے جائیں گے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی دکھائے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.