بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اور بگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن نے عارضی طور پر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار نے چند روز کے لیے سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے متعلق انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
ہیری بروک نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا
امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے مداحوں سے معذرت کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ معذرت خواہ ہیں، انہیں آرام کرنے اور صحت یاب ہونے کے لیے چند روز کی چھٹی لینے کا مشورہ دیا گیا ہے، جس کے باعث وہ فی الحال کچھ بھی لکھنے سے قاصر ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے اس اعلان نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، کیونکہ مداح باقاعدگی سے ان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس پر نظر رکھتے ہیں۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اداکار نے ایک روز قبل اپنے آفیشل بلاگ پر بھی اسی نوعیت کا پیغام شیئر کیا تھا، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ انہیں صحت یابی کے دوران اپنی سرگرمیاں محدود رکھنے اور رابطے میں وقفہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔



