Gas Leakage Web ad 1

اے آئی سسٹمز آئندہ 2 برسوں میں سنگین مسائل کا باعث بن سکتے ہیں، گوگل ڈیپ مائنڈ کے سربراہ کا انتباہ

0

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے نظام آئندہ دو برسوں کے دوران سنگین سیکیورٹی حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ انتباہ گوگل کی اے آئی کمپنی ڈیپ مائنڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیمس ہاسابیس نے کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈبلن میں منعقدہ ایک اے آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیمس ہاسابیس نے کہا کہ اگر کمپنیوں اور حکومتوں نے حفاظتی اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے تو اے آئی سسٹمز مستقبل قریب میں سنگین نقصانات کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان کے مطابق حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والے واقعات ممکنہ بڑے خطرات کی ابتدائی علامات ہیں۔
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان اہم ملاقات
انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ اے آئی سسٹمز ابھی اتنے طاقتور نہیں کہ بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا سکیں، تاہم مستقبل میں ان کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اے آئی سے وابستہ ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے انفرادی کمپنیوں، حکومتوں اور پوری ٹیکنالوجی انڈسٹری کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

ڈیمس ہاسابیس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی نئے اے آئی ماڈل کو عوام کے لیے متعارف کرانے سے قبل محققین کو اس کی صلاحیتوں اور ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں اوپن اے آئی اور انتھروپک کے اے آئی ماڈلز کی جانب سے مختلف کمپنیوں کے سسٹمز کو ہیک کیے جانے سے متعلق واقعات سامنے آئے، جس کے بعد اے آئی ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کو محدود کرنے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت بنانے کے مطالبات میں اضافہ ہوا۔

اسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی کمیشن کی ٹیکنالوجی سربراہ ہینا ویرکونن نے بھی خدشہ ظاہر کیا کہ جدید اے آئی سسٹمز تیار کرنے کی دوڑ میں حفاظتی جانچ پڑتال کو مطلوبہ اہمیت نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی ڈویلپرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے تیار کردہ سسٹمز پر مؤثر کنٹرول برقرار رکھیں، تاکہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ممکنہ خطرات کو بھی قابو میں رکھا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.