لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جماعت نے گزشتہ 13 سال کے دوران خیبرپختونخوا کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کسی ملک میں وزیراعلیٰ سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کیسے کرسکتا ہے۔
ای سی او وزرائے کونسل اجلاس، اسحاق ڈار کی بروقت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ صوبائی وسائل کو اسلام آباد اور دیگر صوبوں کے خلاف استعمال کرنا کہاں کا طریقہ ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہوگئے ہیں۔
قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے، جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔



