Gas Leakage Web ad 1

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات، پی پی کا تحفظات دور کرنے کا مطالبہ

0

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے قائدین کی ملاقات ہوئی، جس میں پارلیمانی معاملات، اتحادی امور اور پیپلز پارٹی کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات میں راجا پرویز اشرف، شیری رحمٰن، فاروق ایچ نائیک اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شریک ہوئے، جبکہ حکومت کی جانب سے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری موجود تھے۔
افغان طالبان رجیم کا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کے تحفظات کے علاوہ پارلیمنٹ میں قانون سازی، آزاد کشمیر کے معاملات اور حکومت سازی پر بھی گفتگو ہوئی۔ رانا ثنا اللہ نے پیپلز پارٹی سے پارلیمنٹ میں تعاون برقرار رکھنے پر زور دیا، جبکہ راجا پرویز اشرف نے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کے جائز تحفظات دور کیے جائیں۔

شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صرف کورم پورا کرنے کے لیے نہیں آئی، جب تک مسائل حل نہیں ہوتے اجلاس غیرمکمل رہیں گے۔ اتحاد کو عزت بھی دینی ہوتی ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دونوں جماعتیں ایک عرصے سے ساتھ کام کر رہی ہیں اور چاہتے ہیں کہ مسائل حل ہوں۔ فاروق ایچ نائیک نے ملاقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب ٹھیک ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.