Gas Leakage Web ad 1

آبنائے ہرمز میں 20 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والا ایک اور ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ایرانی پاسداران انقلاب

0

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک اور بڑے تیل بردار جہاز میں سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ جہاز میں 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل موجود تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔
فش پراڈکٹس کی برآمدات 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں: وفاقی وزیر بحری امور
بیان میں کہا گیا ہے کہ سپر آئل ٹینکر نے اپنا ٹریکنگ سسٹم بند کر رکھا تھا اور وہ ممنوعہ علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ ہے کہ امریکی فوج نے جہاز کو گمراہ کرکے اس راستے سے گزرنے پر آمادہ کیا تھا۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور ایران کے مقرر کردہ ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں سے گزرنے کی کوشش کرنے والے جہازوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.