Gas Leakage Web ad 1

تائدہ سیکٹر اور اطراف میں افغان طالبان کی فائرنگ، پاک فوج کی کارروائی میں متعدد ہلاک

0

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تائدہ سیکٹر، اپر کرم اور غوزگڑھی کے سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کی جانب سے مبینہ طور پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کی۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے خارجی دہشت گردوں کو سرحد پار کرانے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی گئی، جس پر پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کی۔
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
غوزگڑھی سرحد پر پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان رجیم کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، تاہم ہلاکتوں کی حتمی تعداد تاحال سامنے نہیں آئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اپر کرم سیکٹر میں پاک فوج نے آرٹلری فائر کے ذریعے افغان طالبان کی ٹاپسر پوسٹ اور شپولا بیس کیمپ کو نشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی کے نتیجے میں شپولا بیس کیمپ مکمل طور پر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی کارروائی کے بعد طالبان اہلکاروں نے اپنی ایک سرحدی پوسٹ بھی خالی کر دی، جبکہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب پاک فوج سرحدوں کے دفاع، علاقائی سلامتی اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس اور پُرعزم ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.