Gas Leakage Web ad 1

کے پی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف احتجاج کااعلان

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کے پی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے غیر قانونی طور پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی۔

سینیٹ الیکشن کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات تا حکمِ ثانی ملتوی کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اپوزیشن اراکین نے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس کو منظور کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.