ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات میں آبنائے ہرمز کی حد بندی پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے حاصل ہونے والی آمدنی میں ایران اور عمان دونوں کا حصہ ہوگا، جبکہ امریکا ایران اور عمان کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔
پاک آئی ڈی سم اجرا کا پلیٹ فارم نہیں، نادرا نے اہم وضاحت جاری کردی
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی مداخلت کے باعث ایران اور عمان کے مذاکرات میں تاخیر ہوئی۔ اگر امریکا ایران کی شرائط تسلیم نہیں کرے گا تو آبنائے ہرمز کو نہیں کھولا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ فوجی حملوں کی طرح اقتصادی ناکہ بندی بھی ناکام ہوگی اور امریکا اقتصادی دباؤ کے ذریعے کچھ حاصل نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کو مذاکرات اور باہمی تعاون کے ذریعے حل کرنا اولین ترجیح ہے۔
ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے تحفظ کے لیے اپنی طاقت کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔