Gas Leakage Web ad 1

محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر کا رابطہ ہے، جو اچھا ہے،رانا ثنااللہ

0

مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کے درمیان رابطہ ہے، جو ایک اچھی بات ہے، اس کے ذریعے بات چیت ہونی چاہیے۔ علی امین گنڈاپور کا بھی وزیر داخلہ سے رابطہ تھا، ہم نے ہمیشہ اس رابطے کو سراہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پروگرام ’’ندیم ملک لائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ سیاستدانوں کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے۔ میثاق جمہوریت ہوا تو اس کے بعد تیسرا فریق آگیا، جسے آج تک سنبھالا نہیں جا سکا۔
کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کر دیا
رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی بنیادوں پر نہیں تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال ہی لایا جا رہا تھا، تاہم ایجنسیز نے کہا کہ اگر انہیں شفا اسپتال لایا گیا تو امن و امان کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ اس پر کہا گیا کہ ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ پمز میں کرلیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس فیصلے پر جو مؤقف اختیار کیا وہ بھی درست ہے۔ قانون میں موجود ہے کہ کسی بھی قیدی کا سرکاری اسپتال سے باہر علاج نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم توہین عدالت کے معاملے میں فریق نہیں ہیں، جبکہ درخواست میں محسن نقوی کا نام نہیں بلکہ سیکریٹری داخلہ کا نام شامل ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 9 مئی سے متعلق کہا تھا کہ یہ ادارے پر حملہ تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا تھا کہ 9 مئی کے حملے کو نہ معاف کیا جائے گا اور نہ بھلایا جائے گا۔ کسی کو اب تک معاف کیا گیا ہے اور نہ ہی معاف کیا جائے گا۔ 9 مئی کو فوج میں بغاوت کی کوشش کی گئی، جو بہت بڑا جرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پمز اسپتال کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور والدین کے لیے بڑا صدمہ ہے۔ پمز واقعے کی انکوائری ہونی چاہیے اور ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔ وزیراعظم نے واقعے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بلایا اور تمام معاملات کا جائزہ لیا۔ پمز واقعے میں جو بھی ذمہ دار ہے، اسے مثال بنانا چاہیے۔ وزیراعظم کا کام یہ نہیں کہ وہ اسپتال جاکر خود چیک کریں کہ وہاں کس چیز کی ضرورت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.