نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے خلاف مقدمے کی کارروائی 2028 میں شروع ہوگی۔
امریکی فوجی عدالت نے حکم دیا ہے کہ نائن الیون حملوں میں ملوث 4 ملزمان کا ٹرائل 5 جون 2028 سے شروع کیا جائے گا، جن میں حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد بھی شامل ہیں۔
ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کی حد بندی پر اتفاق
خالد شیخ محمد کو 2003 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ 20 سال سے کیوبا میں قائم امریکی بحریہ کے اڈے گوانتانامو بے کے قید خانے میں موجود ہیں۔
امریکی فوجی عدالت کے جج نے یہ فیصلہ نائن الیون حملوں کو تقریباً 25 سال مکمل ہونے سے چند روز قبل سنایا ہے۔
2001 میں امریکی مسافر بردار طیارے اغوا کرکے انہیں نیویارک اور واشنگٹن کے اہم مقامات سے ٹکرا دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔