Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف

0

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے دورِ حکومت کے دوران مالی سال 2024-25 میں 18 ارب 46 کروڑ روپے کی سنگین مالی خورد برد اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ کے مطابق مالی خورد برد اور بے ضابطگیوں کے یہ واقعات خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے آڈٹ رپورٹ میں کمپنی کے نظم و نسق اور انتظامی امور پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ: نوجوان کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کا موقع
آڈٹ رپورٹ کے پیراز کے مطابق ناقص منصوبہ بندی اور کمزور انتظامی معاملات کے باعث سرکاری خزانے کو 18 ارب 46 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ عدالتی احکامات کے باوجود کمپنی صنعتی مالکان کو لیز پر الاٹ کی گئی اراضی کے عوض 2 ارب 8 کروڑ 49 لاکھ روپے کی وصولی کرنے میں ناکام رہی۔

رپورٹ کے مطابق 2024 میں لیز کے لیے متعارف کرائی گئی نئی تجدید پالیسی کے تحت کمرشل اراضی کے معاہدوں کی تجدید نہ کرانے سے سرکاری خزانے کو 62 کروڑ 98 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ اسی طرح بونیر، مہمند اور جلوزئی میں اراضی واگزار نہ کرانے کے باعث قومی خزانے کو ایک ارب 7 کروڑ 74 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

اسی طرح کمرشل اراضی کو غیر قانونی طور پر صنعتی اراضی کے لیے الاٹ کرنے کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو 17 کروڑ 41 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہری پور میں الحدید انجینئرنگ کو 10 ایکڑ پر مشتمل پلاٹ نمبر 185، 186، 187 اور 190 الاٹ کیے گئے، تاہم اس مد میں مذکورہ کمپنی سے رقم وصول نہ کیے جانے کے باعث سرکاری خزانے کو 49 کروڑ 78 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کمپنی کے ممکنہ واجبات کا تخمینہ 14 ارب روپے لگایا گیا ہے، جو کمپنی کی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں من پسند افراد کے مفادات کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی جانے والی مالی خورد برد اور بے ضابطگیوں کے نتیجے میں سرکاری وسائل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.