پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ 10 روز کے اندر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ محمود اچکزئی بانی پی ٹی آئی کے مقرر کردہ قائد حزب اختلاف ہیں، جبکہ لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ بھی برقرار ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو لاپتا کیا گیا ہے، جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو بھی اٹھایا جا رہا ہے۔
جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی سے متعلق غلط بیانیہ تشکیل دیا گیا اور مذاکرات کو جان بوجھ کر ناکام بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کی تیاری کررہی ہے، جس کے لیے مولانا فضل الرحمان سمیت اہم سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔



