Gas Leakage Web ad 1

جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

0

وفاقی وزیر احسن اقبال اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں پیٹرول لیوی کے خاتمے سے متعلق مذاکرات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا مشترکہ اجلاس 23 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
الیکشن کمیشن کا 20 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان
لیاقت بلوچ نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ملاقات بھی طے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 23 اکتوبر، جمعہ کے روز پیٹرول لیوی ٹیکس کے خاتمے کے لیے ملک گیر پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور احتجاج ساتھ ساتھ جاری رہیں گے، کیونکہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کا پہیہ چلتا رہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.