تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے میٹنگ کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ باضابطہ طور پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، تاہم اگر حکومت رابطہ کرتی ہے تو ہم بات کرنے کے لیے ضرور تیار ہیں۔
شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کو ایشین گیمز میں ایک اور میڈل جتوادیا
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم ریاست کے ساتھ کھڑے رہے اور پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے، لیکن آپ ہماری آواز دباتے رہے اور ہمیں نہیں سنا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چار لوگ اسلام آباد میں موجود تھے جبکہ باقی لوگوں کے وارنٹ جاری کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیں ٹولہ اور انتشاری کہا، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، ہم تو ان الفاظ کو دوبارہ دہرانا بھی نہیں چاہتے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے حوالے سے بھی غور کیا ہے، جبکہ وفاق اس وقت مضبوط ہوتا ہے جب صوبے خود مختار ہوتے ہیں۔



