Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں 16 مختلف ادویات کے غیرمعیاری اور جعلی ہونے کا انکشاف

0

پنجاب میں 16 مختلف ادویات کے غیرمعیاری اور جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، صوبے کے مختلف میڈیکل اسٹورز سے غیرمعیاری اور جعلی ادویات پکڑی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران غیرمعیاری اور جعلی ادویات برآمد کی گئیں۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹس میں متعدد ادویات کے مخصوص بیچ غیرمعیاری، ملاوٹ شدہ یا جعلی قرار دیے گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
متاثرہ ادویات میں دمہ اور الرجی کی علامات کے لیے استعمال ہونے والی دوا، خون کے لوتھڑے روکنے والی دوا، وٹامن بی کی کمی اور اعصابی مسائل کی دوا سمیت پٹھوں کے کھچاؤ کی دوا شامل ہے۔ سانس اور کھانسی کے شربت میں مقررہ حد سے زیادہ نقصان دہ کیمیکل کی موجودگی بھی سامنے آئی ہے۔

جانوروں کے علاج میں استعمال ہونے والی لمپی اسکن ویکسین اور مختلف بیکٹیریا سے ہونے والی بیماریوں کی دوا بھی غیرمعیاری یا جعلی قرار دی گئی، جبکہ سوزش اور شدید الرجی کے علاج کے انجیکشن کی دو کھیپ تحقیقات مکمل ہونے تک روک دی گئی ہیں۔ حکام نے متاثرہ ادویات کی فروخت اور استعمال فوری طور پر روکنے کی ہدایت کردی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.