شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کو ایشین گیمز 2026 میں ایک اور میڈل جتوادیا۔

ایشین گیمز کے شوٹنگ مقابلوں میں جی ایم بشیر 25 میٹر ریپیڈ فائر پسٹل کے مقابلے میں شریک ہوئے۔ میڈل راؤنڈ سے قبل کوالیفائنگ مرحلے کے پہلے روز وہ آٹھویں پوزیشن پر رہے۔
مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں لے آئے تھے یہ ایران امریکا جنگ سے بڑھی: وزیر خزانہ
جی ایم بشیر نے دوسرے روز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کی اور میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
میڈل راؤنڈ میں بھی جی ایم بشیر اچھی فارم میں نظر آئے اور مجموعی طور پر 22 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرکے برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی ایشین گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 6 ہوگئی۔
واضح رہے کہ تین مرتبہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جی ایم بشیر اس سے قبل 2022 میں پاکستان کے لیے ورلڈ چیمپئن شپ کا برانز میڈل بھی جیت چکے ہیں۔



