Gas Leakage Web ad 1

خبردار!!! فون بیچنے سے قبل کیا کیا کریں؟ یہ خبر ضرور پڑھ لیجئے گا

0

*فون بیچنے یا مرمت سے پہلے یہ کام ضرور کریں، پی ٹی اے کی ہدایت*

Gas Leakage Web ad 2

اگر آپ اپنا فون بیچنے یا مرمت کے لیے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے اپنی پرائیویسی محفوظ بنائیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق صرف فیکٹری ری سیٹ کافی نہیں، جدید سافٹ ویئر سے ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

*فون محفوظ طریقے سے دینے کے اقدامات:*

*1. بیک اپ لیں:* ضروری ڈیٹا گوگل ڈرائیو، آئی کلاؤڈ، میموری کارڈ یا کمپیوٹر پر محفوظ کریں۔

*2. انکرپشن چیک کریں:* ری سیٹ سے پہلے تصدیق کریں کہ فون مکمل انکرپٹڈ ہے۔

*3. تمام اکاؤنٹس ہٹا دیں:* گوگل، ایپل، سام سنگ اور دیگر اکاؤنٹس سے سائن آؤٹ اور لاگ آؤٹ کریں تاکہ نئے صارف کو FRP لاک کا مسئلہ نہ ہو۔

*4. فیکٹری ری سیٹ کریں۔*

*5. ڈیٹا اوور رائٹ کریں:* ری سیٹ کے بعد کچھ غیر اہم تصاویر یا ویڈیوز فون میں ڈالیں اور دوبارہ ری سیٹ کریں تاکہ پرانا ڈیٹا مکمل طور پر اوور رائٹ ہو جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.