Gas Leakage Web ad 1

کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے نمٹا جائیگا:کور کمانڈرز کانفرنس

0

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت کے ساتھ مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں شرکا نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ طویل مذاکرات نہیں ہیں ، پی ٹی آئی کو غیر مشروط طور پر لانگ مارچ ختم کرنا ہوگا ، شیری رحمان
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھا جائے، جبکہ فارمیشنز جدید ٹیکنالوجی کے حصول، تربیت اور تمام جنگی شعبوں کے انضمام کے ذریعے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں۔

فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

شرکا کا کہنا تھا کہ کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش سے نمٹا جائے گا اور ایسی صورت میں فیصلہ کن طاقت اور قانون کے ذریعے بلاامتیاز اور بلاجھجک کارروائی کی جائے گی۔ شرکا نے کہا کہ بھارت کے آلہ کار کے طور پر دہشتگردی کے سنگین نتائج کی ذمہ دار صرف طالبان قیادت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے زمینی کارروائیوں کے ساتھ مؤثر انتظامی اور گورننس کے اقدامات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ انسداد دہشتگردی کارروائیوں کو سراہا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ دہشتگردی کی وجوہات پر مؤثر رابطہ کاری اور بیانیے پر کام کرنا ضروری ہے، جبکہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مخصوص عناصر کے ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ کو توڑنا بھی ضروری ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے پولیس کی استعداد کار بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا اور معاہدے کو دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات اور مشترکہ دفاعی تعاون کے فروغ میں اہم قرار دیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔ شرکا نے سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

فورم کے مطابق مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.