تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے فارورڈ بلاک نے بھی سہیل آفریدی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو وہ اس کی حمایت نہیں کریں گے، جبکہ 4 اکتوبر کے لانگ مارچ میں بھی شرکت کریں گے۔

تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد اراکین کا 29 ستمبر کو اجلاس ہوا، جس میں سہیل آفریدی کی حمایت اور لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی آئینی عدالت توہین عدالت کا ازخود نوٹس لے سکے گی، رولز جاری
اجلاس میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد اور نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر بھی غور کیا گیا۔ اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کی نااہلی کی صورت میں نیا وزیراعلیٰ پارلیمانی پارٹی منتخب کرے گی، جبکہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ صرف صوبائی اسمبلی کے اراکین کریں گے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے اراکین کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں عمران خان کی بہنوں اور مرکزی قائدین کی ہدایات فیصلہ کن نہیں ہوں گی، بلکہ پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کے مطابق نیا وزیراعلیٰ منتخب کیا جائے گا۔



