اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے رولز پبلک کردیے گئے۔

رولز کے مطابق کسی بھی شخص کی درخواست پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے جبکہ عدالت توہینِ عدالت کا ازخود نوٹس بھی لے سکتی ہے۔
شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کو ایشین گیمز میں ایک اور میڈل جتوادیا
رولز میں کہا گیا ہے کہ بدنیتی پر مبنی نظرثانی درخواست دائر کرنے پر وکیل کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔ نظرثانی درخواست دائر کرنے سے قبل 50 ہزار روپے زرِ ضمانت جمع کرانا ہوگا، جبکہ درخواست خارج یا بے بنیاد قرار دی گئی تو زرِ ضمانت ضبط کیا جاسکتا ہے۔
آئینی عدالت کے رولز کے مطابق نظرثانی درخواست حتی الامکان اسی بینچ کے سامنے مقرر کی جائے گی، تاہم اگر اصل بینچ کا کوئی جج دستیاب نہ ہو تو اسی بینچ کے دستیاب ججز پر مشتمل بینچ کے سامنے درخواست کی سماعت ہوگی۔
رولز کے مطابق نظرثانی کے حکم کے خلاف مزید نظرثانی درخواست دائر نہیں کی جاسکے گی، جبکہ ایسی بعد کی نظرثانی درخواست رجسٹری میں بھی قبول نہیں کی جائے گی۔



