اسلام آباد: پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں بڑھ کر 1.28 ارب ڈالر، یعنی 3 کھرب 57 ارب 5 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
بھارت کا خام تیل کا درآمدی بل 56 فیصد سے زائد بڑھ گیا، جبکہ عالمی سطح پر اضافی لاگت 330 ارب ڈالر، یعنی 92 کھرب 5 ارب 35 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
خیبرپختونخواکے بالائی اضلاع میں گلیشیئر پگھلنے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری
اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین پر سب سے زیادہ مالی بوجھ پڑا، جس کے بعد چین اور بھارت بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر کے مطابق عالمی سطح پر ایران جنگ اور آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کے باعث 6 ماہ کے دوران فوسل فیول درآمد کرنے والے ممالک کو اضافی اخراجات کی مد میں اندازاً 330 ارب ڈالر کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔
یورپی یونین پر سب سے زیادہ اضافی مالی بوجھ پڑا جو تقریباً 78 ارب ڈالر ہے، جبکہ چین 35 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور بھارت 22 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔