Gas Leakage Web ad 1

ایران کی آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے 7 روزہ منصوبے کی پھر پیشکش

0

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 7 روزہ منصوبے کی دوبارہ پیشکش کر دی۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایران نے قطر کے ذریعے 7 روزہ ٹھوس منصوبہ پیش کیا، اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے اپنے عوام، اپنی خودمختاری اور اپنے جائز مفادات کا دفاع کیا، ایران نے کبھی اپنے پڑوسی ممالک پر حملہ نہیں کیا، بلکہ امریکی فوجی اڈوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور تباہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی اڈے بدقسمتی سے ہمارے پڑوس میں واقع ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.