Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخواکے بالائی اضلاع میں گلیشیئر پگھلنے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری

0

پشاور: پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے بالائی اضلاع میں گلیشیئر پگھلنے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمے کے مطابق صوبے میں گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے نتیجے میں اچانک سیلاب اور تیز پانی کے بہاؤ کا خدشہ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا امام الحق کی انجری کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا فیصلہ
پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید گرمی اور 31 اگست سے 4 ستمبر تک وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں کے باعث گلیشیئرز پگھلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس سے گلیشیئر جھیلوں کے حجم اور ان میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے سے اچانک سیلاب آنے اور پانی کے تیز بہاؤ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

پی ڈی ایم اے نے چترال، دیر بالا، دیر زیریں، سوات، بالائی کوہستان، زیریں کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

حساس مقامات پر انخلا کی مشقیں کرنے اور محفوظ مقامات کو تیار رکھنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.