Gas Leakage Web ad 1

بنوں میں قیامِ امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے امن کمیٹی اور محکمہ پولیس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

0

بنوں میں قیامِ امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امن کمیٹی اور محکمہ پولیس کے درمیان 11 نکاتی معاہدہ طے پاگیا۔

Gas Leakage Web ad 2

معاہدے کے تحت امن کمیٹی کے ارکان دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سی ٹی ڈی کے ساتھ مکمل تعاون کے پابند ہوں گے، جبکہ پولیس اور امن کمیٹی مشترکہ طور پر قیامِ امن کے لیے کام کریں گے۔
محکمہ داخلہ آزادکشمیر کا آج سے وادی میں مرحلہ وار انٹرنیٹ بحال کرنے کا اعلان
معاہدے کی دستاویز پر پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی شیر افضل مروت، نسیم علی شاہ، رکن خیبرپختونخوا اسمبلی پختون یار اور امن کمیٹی کے صدر حضرت اللہ کے دستخط موجود ہیں۔

جیو نیوز کو حاصل معاہدے کی کاپی کے مطابق امن کمیٹی کے ارکان مشکوک سرگرمیوں اور دہشت گردوں سے متعلق معلومات فوری طور پر پولیس کو فراہم کریں گے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

امن کمیٹی کے ارکان کو قانون ہاتھ میں لینے، غیر قانونی سرگرمیوں اور پولیس کے خلاف کسی بھی قسم کی مزاحمت سے گریز کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

معاہدے میں پولیس کی جانب سے امن کمیٹی کے ارکان کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے، جبکہ کمیٹی ارکان عوام میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس سے تعاون کریں گے۔

پولیس اور امن کمیٹی کے درمیان کسی بھی اختلاف کی صورت میں معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ امن کمیٹی کے ارکان کے جائز مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

معاہدے میں پولیس اور امن کمیٹی نے بنوں میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.