محکمہ داخلہ آزادکشمیر کا آج سے وادی میں مرحلہ وار انٹرنیٹ بحال کرنے کا اعلان
مظفرآباد: محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے آج سے وادی میں مرحلہ وار انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے ضلع نیلم میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے، جبکہ ضلع حویلی کہوٹہ میں بھی انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میرپور اور بھمبر میں ڈی ایس ایل سروس بحال کردی گئی ہے۔
خیبرپختونخواکے بالائی اضلاع میں گلیشیئر پگھلنے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری
جہلم ویلی، باغ، دھیرکوٹ اور کوٹلی میں صرف تعلیمی اداروں اور بینکوں کے لیے ڈی ایس ایل سروس بحال کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں اور بینکوں کو وائٹ لسٹڈ ڈی ایس ایل کنکشن فراہم کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وائٹ لسٹڈ اداروں کے سربراہان حلف نامہ جمع کرائیں گے، جبکہ انٹرنیٹ کو قومی سلامتی کے خلاف استعمال نہ کرنے کی ضمانت دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے راولاکوٹ اور سدھنوتی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بدستور معطل رہے گی۔
واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے انٹرنیٹ سروس آئندہ 2 روز میں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔