پاکستان میں انتظامی یونٹ اور صوبے بن جاتے ہیں تو اس کی کیا تیاری ہے؟ فضل الرحمان
سکھر: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں انتظامی یونٹ اور نئے صوبے بن جاتے ہیں تو اس کے لیے کیا تیاری ہے؟
سانحہ پمز کے بعد چند گھنٹوں میں مصطفیٰ کمال نے استعفیٰ دیا، وزیراعظم نے منظور نہیں کیا
سکھر میں جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری حکمرانی نواز شریف سے زرداری اور زرداری سے نواز شریف تک محدود ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت قوم سے شعور چھیننا چاہتی ہے، یہ ملک ہمارا ہے اور وطن کے ساتھ محبت کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تم نے صوبوں کی بات تو چھیڑ دی، تیاری ہے؟ میرے خیال میں صوبہ سندھ تو بالکل بھی تیار نہیں ہے۔