Gas Leakage Web ad 1

قلات اورگوادر میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک، میجر وجاہت وحید شہید

0

بلوچستان کے اضلاع قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ کارروائی کے دوران پاک فوج کے میجر وجاہت وحید شہید ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 18 اکتوبر کو قلات کے علاقے جتک آباد میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
گورنر راج کا فیصلہ بہت پہلے ہوچکا تھا، مذاکرات صرف دکھاوا تھے: اسد قیصر
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ کارروائی میں اسلحے اور گولہ بارود کی بڑی تعداد بھی برآمد کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گوادر کے علاقے شادی کور میں کلیئرنس آپریشنز کا آغاز کیا۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے دستے کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں میجر وجاہت وحید نے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید میجر وجاہت وحید کی عمر 34 سال تھی اور ان کا تعلق لاہور سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جبکہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری رہیں گے۔

سکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.