ہیئر ڈرائیر: بال سنوارنے کے علاوہ گھر کے 8 مشکل کام بھی بنائے آسان
بالوں کو خشک کرنے اور سیٹ کرنے کے لیے ہیئر ڈرائر کا استعمال عام ہے، لیکن یہ چھوٹی سی مشین گھر کے کئی دوسرے کاموں میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم اس کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے، کیونکہ گرم ہوا ہر قسم کے کپڑے، پلاسٹک اور الیکٹرانک سامان کے لیے موزوں نہیں۔

*1. بوتلوں اور برتنوں سے اسٹیکر ہٹانا*
نئی بوتلوں اور جار پر لگے اسٹیکر اتارنا مشکل ہوتا ہے۔ ہیئر ڈرائر کی ہلکی گرم ہوا اسٹیکر کی چپکنے والی تہہ کو نرم کر دیتی ہے جس کے بعد اسے آسانی سے اتارا جا سکتا ہے۔ شیشے کے برتن کو اچانک زیادہ گرم نہ کریں۔
*2. کی بورڈ کی صفائی*
کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے بٹنوں کے درمیان گرد کپڑے سے صاف نہیں ہوتی۔ ڈرائر کا ٹھنڈی ہوا والا موڈ ایئر بلور کی طرح کام کرتا ہے۔ استعمال سے پہلے کمپیوٹر بند کریں اور ڈرائر کو کم طاقت اور مناسب فاصلے سے چلائیں۔
*3. مصنوعی پھولوں اور سجاوٹی سامان کی صفائی*
مصنوعی پھول، فریم اور سجاوٹی چیزیں جلد گرد سے ڈھک جاتی ہیں۔ ہیئر ڈرائر کی ہوا سے بغیر چھوئے گرد صاف کی جا سکتی ہے۔ نازک چیزوں پر تیز ہوا نہ چلائیں۔
*4. آئینے کی دھند اور گیلے جوتے خشک کرنا*
نہانے کے بعد آئینے پر بھاپ جمع ہو جاتی ہے، ہلکی گرم ہوا سے نمی ختم کی جا سکتی ہے۔ ڈرائر کو پانی کے قریب استعمال نہ کریں۔ اسی طرح بارش سے گیلے جوتوں کو اندر سے خشک بھی کیا جا سکتا ہے۔
*5. جرابیں اور چھوٹے کپڑے خشک کرنا*
جرابیں یا رومال گیلے ہو جائیں تو کم یا درمیانی درجہ حرارت پر ڈرائر سے جلد خشک کیے جا سکتے ہیں۔ ایک ہی جگہ مسلسل گرم ہوا نہ دیں۔
*6. کپڑوں کی شکنیں دور کرنا*
سفر میں کپڑوں پر شکنیں پڑ جائیں اور استری نہ ہو تو کپڑے پر ہلکا پانی چھڑک کر معتدل گرم ہوا دیں اور ہاتھ سے سیدھا کریں۔ جن کپڑوں پر گرم ہوا منع ہو ان پر احتیاط کریں۔
*7. سردیوں میں بستر گرم کرنا*
سردی میں ٹھنڈی چادروں پر ہیئر ڈرائر چلا کر بستر کو فوراً گرم اور آرام دہ بنایا جا سکتا ہے، خاص طور پر بچوں کے لیے مفید ہے۔



