Gas Leakage Web ad 1

لارڈز میں شکست: ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

0

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کے بعد اب ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کی تبدیلی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اطلاعات کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، جو ابتدائی طور پر شہزاد چارلس کے عشائیے میں شرکت کے لیے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کے ساتھ لندن پہنچے تھے، لارڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی 194 رنز سے شکست کے بعد اب ٹیسٹ ٹیم کے معاملات بھی سنبھال سکتے ہیں۔
وفاقی حکومت کا نجکاری پروگرام سست روی کا شکار، اہداف حاصل کرنے میں ناکامی
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے مائیک ہیسن کو نہ صرف ٹیسٹ ٹیم کے معاملات دیکھنے کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ وہ برمنگھم کے ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں 9 ستمبر سے شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوران ٹیم کے ساتھ مصروف رہیں گے اور ڈریسنگ روم میں بھی موجود ہوں گے۔

اس پیش رفت کے نتیجے میں ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی مستقبل میں کوچنگ کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔

قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد مائیک ہیسن ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں گے اور سرفراز احمد کو انگلینڈ کے دورے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ سے ہٹا دیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.