اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کے عمل کو محض دکھاوا قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کردیا
انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں سلمان اکرم راجا نے سہیل آفریدی کو ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔ سوشل میڈیا پر جو باتیں سامنے آتی ہیں، ان میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔ علی امین گنڈاپور بھی کور کمیٹی کے اجلاس میں موجود تھے۔
اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ بہت پہلے ہی کیا جا چکا تھا، جبکہ مذاکرات صرف دکھاوے کے لیے کیے گئے۔



