Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

0

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان، بنوں اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو دھماکے سے تباہ کردیا۔
پنجاب کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں کے اطراف فائرہائیڈرنٹس بنانےکا حکم
ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگا کر مؤثر کارروائی کی۔

خضدار کے علاقے ساسول میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کو کواڈکاپٹر کی مدد سے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کارروائیوں کے دوران مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا اور شہریوں کو کسی نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک عزمِ استحکام وژن کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 11 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.