Gas Leakage Web ad 1

بانی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے توہین عدالت کی فوری سماعت کی ایک اور درخواست دائر کر دی

0

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق کیس میں ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے توہینِ عدالت کی درخواست پر فوری سماعت کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں حالت بگڑ رہی ہے اور سپریم کورٹ کے حکم کے برعکس انہیں پمز اسپتال لے جایا گیا۔ درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
عظمیٰ خان نے درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر جان بوجھ کر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا گیا، لہٰذا عدالت کے حکم پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کے حکم پر مسلسل عمل نہ کرنا قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے۔ کیسز فکسیشن پالیسی توہینِ عدالت کی فوری سماعت میں رکاوٹ نہیں۔ اس سے قبل 25 اگست کو فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی گئی تھی، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ درخواست چیف جسٹس نے مسترد کی یا نہیں۔

عظمیٰ خان نے استدعا کی ہے کہ توہینِ عدالت کی درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.